3

ڈسکوزکیلئےتنظیم نو کے منصوبوں اور انتظامات کی سکیمز کی منظوری کی سفارش

(وقاص عظیم)نجکاری کمیشن بورڈ نے ڈسکوز(Distribution companies) کے لیے تنظیم نو کے منصوبوں اور انتظامات کی اسکیمز کی منظوری کی سفارش کر دی۔ 

 تینوں( فیصل آباد گوجرانوالہ اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ) ڈسکوز کے 31 مارچ 2026 تک ختم ہونے والی مدت کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں،حکومت کی ملکیت میں ایک خصوصی کمپنی قائم کی جائے گی،کمپنی میں ڈسکوز کے منتخب اثاثے اور واجبات منتقل کیے جائیں گے ،اثاثے اور واجبات نجکاری میں شامل نہیں ہوں گے۔

  فیسکو کے لیے اظہار دلچسپی کی آخری تاریخ 7 اگست  ہے،گیپکو کے لیے 21 اگست   اورآئیسکو کے لیے 7 ستمبر 2026 ہے، نجکاری کمیشن بورڈ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے دو ٹرانزیکشن کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی.  

ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے فنانشل ایڈوائزر مقرر کیا جا چکا ہے،لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے فنانشل ایڈوائزرز کی تقرری کا عمل جاری ہے۔

 بورڈ نے مالی سال 2024-25 تا 2026-27 کے دوران مکمل ہونے والی نجکاری کے لین دین کے لیے آر ایس ایم اویس حیدر لیاقت نعمان، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی تقرری کی بھی منظوری دی۔ 

 فرم ہر مکمل ہونے والی نجکاری کے لین دین کا الگ آڈٹ کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں : مون سون بارشوں کے چوتھے سپیل کا الرٹ جاری،5 اگست تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں