2

ملک بھر میں مجموعی طور پر 109  افراد جان کی بازی ہار گئے این ڈی ایم اے

(روزینہ علی)این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردی جس کے مطابق 26 جون سے اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 109  افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 
این ڈی ایم اے کے مطابق
مجموعی طور پر اب تک 362 افراد زخمی ہوئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں 48 بچے، 38مرد اور 23 خواتین شامل ہیں۔  
این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 55،پنجاب میں 36، آزاد کشمیر میں7،بلوچستان میں8 ، سندھ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے،گلگت بلتستان میں بھی 1 شخص جان کی بازی ہار گیا، پنجاب میں 263، خیبرپختونخوا میں 80، بلوچستان میں15، ازاد کشمیر اور سندھ میں 2، 2افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ 799 گھروں کو نقصان پہنچا،مجموعی طور پر اب تک 379 مویشی سیلاب کی نذر ہوئے،بارشوں سے 25 پلوں اور 23 کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ 

یہ بھی پڑھیں : ڈسکوزکیلئےتنظیم نو کے منصوبوں اور انتظامات کی سکیمز کی منظوری کی سفارش
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں