
(24نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بدترین دھاندلی کر کے مینڈیٹ چوری کیاگیا،آپ تخت لاہور پر زبردستی قابض ہیں،آزادکشمیر کےعوام آپ کو قبول نہیں کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما و صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ آپ ڈنڈے کے زور جیت سکتے ہیں،عوام کے ووٹ سے نہیں،پنجاب حکومت مسلسل آزادکشمیر کے الیکشن پر اثرانداز ہورہی ہے،آزادکشمیر کے عوام نے ن لیگ کو ہر بار مسترد کیا،آپ کے جلسوں میں پنجاب سے لوگ لائے جاتے ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کےعوام نے بھی آپ کو مسترد کیا،مسلم لیگ ن اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے،آپ کے وفاقی وزرا نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،آپ وہ کرائے دار ہیں جو کرائے پرآ کربیٹھے اور اب خود کو مالک سمجھتے ہیں،آپ کو ہر دور میں دھونس اور دھاندلی سے اقتدار ملا ۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ترقیاتی کاموں کی بہت سی مثالیں ہیں جو ہم دےسکتے ہیں، پیپلزپارٹی کو پہلے سےز یادہ سیٹیں اور ووٹ ملے ہیں،آپ کو ایک جعلی مینڈیٹ کے ذریعے سیٹیں دی گئیں۔
مریم نواز کی گفتگو چوری اور سینہ زوری ہے،مسلم لیگ ن خیراتی اور فارم 47 کے مینڈیٹ پر بیٹھی ہے،آزاد کشمیر الیکشن میں کھلے عام اسلحے کی نمائش کی گئی،کیا وجہ ہے 2024 میں ن لیگ کو بدترین شکست ہوئی۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے پی پی کارکن کے جاں بحق ہونے پر افسوس تک نہیں کیا،آپ استعفیٰ دیں اور پنجاب کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑکردکھا دیں،پنجاب کے لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں،بچے بچے کو معلوم ہے ن لیگ کو پنجاب میں عبرتناک شکست ہوئی ، پاکستان کی سب سے بہترین طبی سہولتیں سندھ میں ہیں،آپ کی قیادت ہمیشہ معاہدے کر کے ملک سے بھاگی ،ہم لوگ بھاگے نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے نومسلم کیلئے خصوصی کارڈ متعارف کرا دیا






