2

افسوسناک خبر!پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر انتقال کرگئے

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی سابق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔

مرحوم کی نماز جنازہ 29 جولائی  بروز بدھ صبح  9 بجے  ابدالی مسجد ملتان میں ادا کی جائے گی ۔ 

مرحوم کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنماؤں میں کیا جاتا تھا ۔  ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی وہ شناخت سمجھے جاتے تھے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سمیت ملک کے معروف سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سی این جی اسٹیشنز مالکان کا گاڑیوں کیلئے مفت گیس فراہمی کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں