
(بلال خان نیازی)جرمن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (جی یو ٹیک) عمان کی جانب سے بین الاقوامی سکالرشپس کا اعلان کردیا گیا۔
بین الاقوامی طلبہ کیلئے بیچلرز اور ماسٹرز لیول کی مختلف سکالرشپس پیش کر دی گئیں،نمایاں تعلیمی کارکردگی کے حامل طلبہ کیلئے100 فیصد ٹیوشن فیس معافی کی فل سکالرشپ کا موقع ہے،جو میرٹ کی بنیاد پر منتخب طلبہ کو ٹیوشن فیس میں 50 فیصد تک رعائتی سکالرشپ دی جائے گی۔
تمام بین الاقوامی طلبہ کیلئے ٹیوشن فیس میں 20 فیصد کی خصوصی رعایت دستیاب ہے،پہلا سال مکمل کرنے والے خود مختیار طلبہ کیلئے جرمن ڈی اے اے ڈی سکالرشپ کا بھی اعلیٰ موقع ہے۔
انجینئرنگ، جیو سائنسز، اربن پلاننگ اور لاجسٹکس کے شعبہ جات میں تعلیمی مواقع فراہم کرتا ہے،طلبا داخلہ اور سکالرشپ کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ،امیدواروں کا حتمی انتخاب اور تعلیمی معیار کی جانچ عمان کی جی یو ٹیک یونیورسٹی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی ٹیکس طریقہ کار متعارف، نوٹیفکیشن جاری






