
(جنید ریاض)لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 6 اگست کو صبح دس بجے کرے گا۔
امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کے ناموں کا اعلان 5 اگست کو سہ پہر 4 بجے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سیلابی صورتحال:پی ڈی ایم اے پنجاب نے چھٹیوں میں اضافے کی تجویز دے دی
واضح رہے کہ رواں سال میٹرک امتحان کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار امیدواروں نے داخلہ بھجوایا تھا۔
دوسری طرف وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ امتحانات برائے سال 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، نتائج کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے،اس سال 292831 بچے امتحانات میں شامل رہے، چیئرمین نقل کے کل 86 کیسز رپورٹ ہوئے،کل 1006 امتحانی سنٹر بنائے گئے تھے۔






