1

وسیم اکرم اور شنیرا کا پالتو کتا لاپتہاطلاع دینے والے کیلئے انعام کااعلان

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر وسیم اکرم کا پالتو کتا مبینہ طور پر کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔
وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی سٹوری کے مطابق ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ (لانگ کوٹ) کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 سے گم ہوا۔
سٹوری میں بتایا گیا کہ 5 مہینے کے سیاہ رنگ کے اس کتے کو آخری مرتبہ ڈی ایچ اے فیز 8 میں دیکھا گیا تھا،کتے کی بازیابی یا اس کے بارے میں قابلِ اعتماد اطلاع فراہم کرنے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور بورڈمیٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 6 اگست کو کرے گا

مالکان نے ڈی ایچ اے فیز 8 کے رہائشیوں، سیکیورٹی گارڈز اور مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے پارکس، باغات، گلیوں، چھتوں اور گیراجز میں کتے کی تلاش میں تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں