1

کویتی وزیر خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل کرکے روانہ

(انور عباس) کویتی وزیر خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل کرکےواپس روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری مشرق وسطیٰ زاہد حسین نے معزز مہمان کو رخصت کیا،پاکستان اور کویت نے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا،پاکستان اور کویت نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  سعودی عرب کی حکومت نے ڈاکٹر راجیح تمی البگانی کو پاکستان میں اپنا نیا سفیر نامزد کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں