
(24نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیرکےانتخابات اور امن و امان کی صورتحال کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے،اجلاس میں علاقائی اورخطے کی صورتحال کاجائزہ متوقع ہے،اجلاس میں مجموعی معاشی، سیکیورٹی اورسیاسی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا،ملکی داخلی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات پرکابینہ کو آگاہ کیاجائےگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر غور کیےجانے کا امکان ہے،اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کے فیصلےتوثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ مختلف وزارتوں اورڈویژنز کی سمریاں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی،کابینہ ڈویژن نےاجلاس سے متعلق کابینہ ارکان کوآگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : سابق سیشن جج و ایڈووکیٹ ہائیکورٹ محمد اعظم بھور انتقال کر گئے






