1

پاکستان اور کویت کا  مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی میں تعاون بڑھانے پر  اتفاق

(انور عباس)   پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کویت کے ساتھ پاکستان کے دفاعی معاہدہ کی توثیق ہ دونوں  ملکوں کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہے۔  دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کی افواج میں روابط کو مزید مضبوط کرے گا۔

 اسحاق ڈار نے یہ باتیں آج وزارت خٓرجہ میں کویٹ کے  وزیر خارجہ کے ساتھ  ملاقات میں کہیں۔

وزرا خارجہ کی ملاقات میں مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی میں تعاون بڑھانے پر  بھی اتفاق کیا گیا۔

 آئی ٹی، زراعت، تعلیم اور صحت میں مشترکہ ورکنگ گروپس قائم  کئے جائیں گے۔ 

 
واضح رہے کہ آج پاکستان اور کویت نے  پاک، کویت دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ یہ معاہدہ  2023 میں سائن ہوا تھا۔ 

وزرا خارجہ کی ملاقات میں اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔  کویتی وزیر خارجہ  نے کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سرکاری دورے پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔ ہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے اس  دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  پاکستان۔کویت دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق، باہمی شراکت داری میں اہم سنگ میل ہے، فارن آفس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں