1

4 اگست تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہالرٹ جاری

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں 4 اگست 2026 تک شدید بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے پنجاب اور سندھ کے دریاؤں میں سیلاب کے خدشے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

الرٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ بلوچستان میں فلیش فلڈ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں اور موسم کی صورتحال سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں