1

جعلی دوائیں بنا کر مریضوں کی صحت کے ساتھ گھناونا کھیل کھیلنے والے گروہ کی فیکٹری پکڑی گئی

(24نیوز)   جعلی دوائیں بنا کر مریضوں کی صحت کے ساتھ گھناونا کھیل کھیلنے والے گروہ کی فیکٹری پکڑی گئی۔

کراچی میں جعلی ادویات تیار کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا لیکن لوگوں کی صحت کے ساتھ خطرناک کھلواڑ کرنے والے جعلساز گروہ کا سرغنہ گرفتاری سے بچ گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے  نے بلدیہ ٹاؤن میں جعلی دوائیں تیار کرنے والے گروہ کی فیکٹری سے بڑی مقدار میں جعلی دوائیں برآمد کر لیں اور جعلی دوائیں بنانے والی مشینری ضبط کر لی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی میڈیسن بنا کر بیچنے والے گروہ کے  گودام سے برآمد  ہونے والی  جعل یدواوں اور سامان کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ اس گروہ کے لوگ  معروف کمپنیوں کی زیادہ فروخت ہونے والی دواؤں کی پیکنگ استعما ل کر کے خود بنائی ہوئی  جعلی دوائیں فیک پیکنگ مین بھر کے  فروخت کرتے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا مالک گرفتار نہیں ہوا۔ جعلی دواؤں کی اس فیکٹری کے  مالک صدیق کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مومنہ اقبال کی گاڑی چھیننے پر برطرف ہونے والا پولیس اہلکار اور اس کا ساتھی پھر گرفتار 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں