1

کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور گھر اجاڑ دیا

(ویب ڈیسک)کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات کا سلسلہ جاری ہے جس میں ایک اور گھر اجڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹیل ٹاؤن میں گلشن حدید موڑ کے قریب ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کا حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے وقت موٹرسائیکل پر 2 افراد سوار تھے جن میں سے ایک زخمی جبکہ دوسرا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

 ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ عثمان سکنہ شاہ لطیف ٹاؤن سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ 

ریسکیو رضاکاروں نے لاش اور زخمی کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا۔ 
سٹیل ٹاؤن پولیس کےمطابق حادثے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرکے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں