1

پیپلز پارٹی امیدواروں کوان کی نشستیں اسمبلی اجلاس سےپہلےدلواؤں گا:بلاول بھٹوکااعلان

(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  کا اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی امیدواروں کوان کی نشستیں اسمبلی اجلاس سےپہلےدلواؤں گا۔

 مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شدید دھاندلی کی گئی، خصوصاً چودھری یاسین کے حلقے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں اور 30 پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دھاندلی کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرے گی اور مطالبہ کیا کہ سچ اور مفاہمتی کمیشن قائم کرکے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جائیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ پر بھروسہ نہیں کرتے وہ چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، جبکہ تشدد اور بندوق کے زور پر انتخابات جیتنے والوں سے عوام نفرت کرتے ہیں۔

یہ بھی  پڑھیں: انٹرسیپٹر میزائلوں کی تیاری :امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ 

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پارٹی کی شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا تو وہ دن بھی آ سکتا ہے جب پاکستان پیپلز پارٹی ان انتخابات کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں