1

 پاک بحریہ کا کامیاب آپریشنشمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا 

(24نیوز)پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن،شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا ۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمورنے شمالی بحیرۂ عرب میں پھنسی ماہی گیرکشتی کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا ، آپریشن  کے دوران سمندر میں پھنسے19ماہی گیروں کوبھی بحفاظت ریسکیو کیا۔

ماہی گیرکشتی گوادرسے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی،کشتی پرسوارعملے کے تمام 19افراد  جن میں11 پاکستانی اور8 ایرانی شہری شامل تھے کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹرنے سرچ اینڈریسکیوآپریشن کیلئے پاک بحریہ سے رابطہ کیا تھا،پاک بحریہ کے جوانوں نے کشتی کےعملے کو سمندر میں خوراک، پینے کا پانی اورطبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی امیدواروں کوان کی نشستیں اسمبلی اجلاس سےپہلےدلواؤں گا:بلاول بھٹوکااعلان

سمندر میں انجن کی خرابی کے باعث پھنسی ہوئی کشتی کو پاک بحریہ نے بحفاظت ساحل تک منتقل کیا، کامیاب ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے عزم اور ہمہ وقت تیاری کا مظہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں