1

سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026ء کا امتحان 16 اگست کو ہوگا8شہروں میں مراکز قائم

(ویب ڈیسک)سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026ء کا انعقاد 16 اگست بروز اتوار ہو گا، امتحان سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت منعقد کیا جائے گا۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے لیے کراچی، حیدر آباد، جام شورو، لاڑکانہ، سکھر، میر پور خاص، شہید بینظیر آباد اور اسلام آباد میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہو گا، جبکہ حیدر آباد میں یہ امتحان پبلک اسکول لطیف آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

جام شورو میں امتحان لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، میر پور خاص میں میر شیر محمد ٹالپر پبلک اسکول، لاڑکانہ میں پولیس ٹریننگ اسکول گراؤنڈ واگن روڈ، شہید بینظیر آباد میں قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سکھر میں آئی بی اے پبلک اسکول اولڈ ایئر پورٹ روڈ پر ہو گا۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق اسلام آباد منتقل ہونے والے سندھ کے رہائشی امیدواروں کا امتحان پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ٹیسٹ سینٹر میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن،شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا 

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے ہو گا، امیدوار مقررہ وقت پر امتحانی مراکز پہنچیں، جبکہ امتحان مکمل ہونے سے قبل کسی امیدوار کو امتحانی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر والدین کے لیے علیحدہ انتظار گاہیں قائم کی جائیں گی، جبکہ امتحانی ہال میں امیدواروں کو ضروری اسٹیشنری اور پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں