1

بھارت :وڑا پاؤ سموسے کولڈ ڈرنکس بند! مہاراشٹر کے سکولوں کے اطراف نیا قانون نافذ

(24 نیوز)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے سکولوں اور ان کے 50 میٹر کے دائرے میں جنک فوڈ کی فروخت، مفت تقسیم اور تشہیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نئے حکم کے تحت وڑا پاؤ، سموسے، چپس، کولڈ ڈرنکس، میٹھے مشروبات، چاکلیٹ اور آئس کریم سمیت زیادہ چکنائی، نمک اور چینی والی اشیا فروخت نہیں کی جا سکیں گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بچوں میں صحت مند غذائی عادات کو فروغ دینا اور موٹاپے، ذیابیطس سمیت طرزِ زندگی سے جڑی بیماریوں کی روک تھام کرنا ہے۔

سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوڈ سیفٹی کے قواعد پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:برطانیہ :116 سال بعد کتابیں لائبریری کو واپس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں