1

سونے کے خریداروں کیلئے اہم خبرعالمی منڈی میں قیمتیں گر گئیں

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بڑی وجہ امریکی ٹریژری بانڈز کی بلند شرحِ منافع اور فیڈرل ریزرو کے آئندہ پالیسی اقدامات سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے۔ں

رپورٹس کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,035.39 ڈالر فی اونس پر آ گئی جبکہ گزشتہ سیشن میں سونے کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا تھا، دوسری جانب امریکی گولڈ فیوچر کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,045.70 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی 10 سالہ ٹریژری نوٹ کی ییلڈ میں اضافے سے سونے میں سرمایہ کاری کی کشش کم ہوئی کیونکہ سونا کوئی منافع (ییلڈ) فراہم نہیں کرتا۔

اے این زیڈ کے تجزیہ کار سونی کماری کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ کو خدشہ ہو کہ مہنگائی کے دباؤ کے باعث شرحِ سود میں اضافہ ہو سکتا ہے تو بانڈ ییلڈز بلند رہتی ہیں، جس کا دباؤ سونے کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔

فیڈرل ریزرو نے رواں ہفتے شرحِ سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی، تاہم چیئرمین کیون وارش نے مہنگائی پر قابو پانے کے عزم کا اعادہ کیا، جس کے بعد سرمایہ کار آئندہ پالیسی فیصلوں کے بارے میں محتاط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہیلی کاپٹر گر گیا۔۔!

دوسری جانب سرمایہ کار امریکی افراطِ زر کے اہم اعداد و شمار، یعنی جون کے پرسنل کنزمپشن ایکسپینڈیچر (PCE) ڈیٹا کے منتظر ہیں۔

عالمی صورتحال میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث بھی مارکیٹ کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ ادھر چاندی کی قیمت میں 0.6 فیصد کمی کے بعد 57.30 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1.1 فیصد کمی کے بعد 1,593.77 ڈالر، جبکہ پیلیڈیم 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1,253.25 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں