
( جنیدریاض )محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید 555 سرکاری سکول ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق یہ سکولز آؤٹ سورس کرنے کے باوجود بچوں کی تعداد بڑھانے میں ناکام رہے،ان سکولوں کو قریبی ہائی یا ایلمنٹری سکولوں میں ضم کیا جائے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق یہ 555 سرکاری سکول دوسرے سکول سے صرف 2 کلومیٹر کےفاصلے کے اندر قائم ہیں،ان سکولوں میں بچوں کی تعداد 5 سےکم اور تین ،تین اساتذہ تعینات ہیں،یہ سکولز آؤٹ سورس کرنے کے باوجود بچوں کی تعداد بڑھانے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اگست تک بارشیں;پی ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال سے خبردارکردیا
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق مذکورہ سکولز ضم ہونے سے پنجاب بھر میں سکولوں کی تعداد 37 ہزار رہ جائے گی،ابھی تک 13 ہزار سرکاری سکول ٹھیکے پر دیئے جاچکے ہیں۔






