1

علیمہ خان اور عظمیٰ خان اشتہاری قراردائمی وارنٹ گرفتاری جاری 

(حاشر وڑائچ)4 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔ 
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
پولیس نے آج اشتہاری کی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی،عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں علیمہ اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سنگجانی جلسہ کیس؛اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع
 علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں