
( بلال نیازی)فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اسلام آباد ماڈل کالجز میں فرسٹ ایئر داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگا جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اگست مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی فہرست 7 اگست کو جبکہ دستاویزات کی تصدیق اور انٹرویوز 14 اگست تک ہوں گے، پہلی میرٹ لسٹ 17 اگست کو آویزاں کی جائے گی، جبکہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اگست ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال،نوٹیفیکیشن جاری
دوسری میرٹ لسٹ 19 اگست کو لگے گی جبکہ نوتشکیل شدہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 20 اگست سے ہو گا،تمام اسلام آباد ماڈل کالجز (اربن اور رورل) کے لیے آن لائن رجسٹریشن بالکل مفت ہو گی، داخلے صرف اسلام آباد کے رہائشیوں اور پنڈی/اسلام آباد میں مقیم وفاقی ملازمین کے بچوں کے لیے ہوں گے۔






