
(24 نیوز) آم کی فی کلو قیمت عمومی طور پر زیادہ سے زیادہ 400 سے 500 روپے کلو ہو گی مگر ایک خاص عام کی قیمت 6 لاکھ روپے فی کلو سے زائد ہےجس پر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا ہوا ہے۔
پھلوں کا بادشاہ آم دنیا کے بیشتر افراد کا پسندیدہ پھل ہے، جس کی مختلف اقسام مارکیٹ میں موجود ہوتی ہے۔
ہر قسم کے آم کا اپنا منفرد ذائقہ ہوتا ہے، آم کی عمومی قیمت 400 سے 500 روپے کلو تک ہوتی ہے۔
تاہم ایک آم ایسا بھی ہے جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے فی کلو ہے اور یہ آموں کی خاص نسل میازاکی سے تعلق رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:صرف 30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا راز کھولنے والا ’’ٹوائلٹ‘‘ایجاد
بھارتی کاشتکار سندیپ چوہدری نے یہ خاص آم کاشت کیا اور 2 لاکھ 11 ہزار روپے فی کلو (پاکستانی 6 لاکھ 12 ہزار کے قریب) میں فروخت کیا۔ ایک کلو میں مجموعی طور پر 4 آم خریدے گئے۔
اس حوالے سے کاشتکار کا کہنا ہے کہ میں آج بہت خوش ہوں۔
سورت کے ایک ممتاز تاجر پروین گپتا نے یہ آم خریدے ہیں، وہ گزشتہ سال سے ہم سے رابطے میں تھے۔
اس آم کی خاص خصوصیات کے بارے میں بات کریں تو یہ دیکھنے میں خوبصورت ہے اور اسے سورج کا انڈے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
اس میں عام آموں کی نسبت زیادہ وٹامن اے، وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔






