
(24نیوز) انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن( ایاٹا ) نے پاکستانی ہوا بازی انڈسٹری کی رپورٹ جاری کردی پاکستان میں ہوا بازی انڈسٹری نے ملکی معشیت میں 5.6بلین ڈالر کا اضافہ کیا۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی جی ڈی پی گروتھ میں ہوا بازی انڈسٹری نے 1.7فیصد اضافہ کیا،پاکستان کے 56ہزار 700افراد نے ہوا بازی سیکٹر سے وابستہ ہو کر 2.1بلین ڈالر ملكی معیشت میں ڈالا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئر لائنز نے 1.6بلین ڈالر پاکستانی ریونيو میں اضافہ کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: دو روزہ بندش کا سابقہ نوٹیفکیشن واپس،تمام سرکاری سکول یکم اگست سے دوبارہ کھل جائیں گے






