
(ویب ڈیسک) محمد احمد کے بعد اداکارہ زینب راجہ نے بھی فہد شیخ پر نامناسب رویے کا الزام لگادیا۔
فہد شیخ کئی مرتبہ مذاق کے نام پر ایسی باتیں یا حرکات کرتے تھے جن سے دوسرے لوگ بے چینی محسوس کرتے تھےاداکار اور مصنف سید محمد احمد کے ساتھ اداکار فہد شیخ کے نامناسب سلوک کے متعلق گفتگو پبلک ڈومین میں ڈسکس ہونے کے بعد اب اداکارہ زینب راجہ نے بھی فہد شیخ کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے ان کے رویے پر تنقید کی ہے۔
سوشل ویب ساٹس پر وائرل ہونے والے اپنے ایک تبصرے میں زینب راجہ نے کہا کہ انہیں فہد شیخ کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملا تھا، جہاں ان کا رویہ اکثر ساتھی فنکاروں کے لیے اَن کمفرٹیبل صورتِ حال پیدا کر دیتا تھا۔ فہد شیخ کئی مرتبہ مذاق کے نام پر ایسی باتیں یا حرکات کرتے تھے جن سے دوسرے لوگ بے چینی محسوس کرتے تھے۔
اداکارہ زینب راجہ نے سید محمد احمد کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک سینئر اور باوقار فنکار کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہایت افسوسناک اور شرمناک ہے۔ زینب راجہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ تصور بھی نہیں کر سکتیں کہ کوئی شخص ان کے والدین جیسی عمر رکھنے والے انسان کے ساتھ اس انداز میں پیش آئے، خاص طور پر ایسے فنکار کے ساتھ جو اپنی شائستگی اور خوش اخلاقی کے لیے جانے جاتے ہیں۔
سید محمد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں فہد شیخ کے باڈی شیِمنگ میں ملوث ہونے کی شکایت کی تھی۔ سید محمد احمد نے بتایا تھا کہ فہد شیخ نے شوٹنگ کے دوران ان کی شکل و صورت، سر پر بال نہ ہونے اور ان کی اداکاری کا مذاق اڑایا۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا، تاہم بعد میں سید احمد کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس اداکار کے حوالے سے فہد شیخ پر سخت تنقید کی گئی۔
اس معاملے کے سوشل میڈیا پر ڈسکس ہونے کے بعد کئی شخصیات سید محمد احمد کے حق میں بھی بولیں۔ البتہ سید جبران، فیصل قریشی، شمون عباسی، عمیر رانا اور دیگر فنکاروں نے سینئر اداکار سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے متعلقہ جونیئر اداکار سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا ۔
بعد میں فہد شیخ نے سید محمد احمد سے معافی مانگ لی۔






