(اشرف خان)سندھ کے ضلع سجاول میں تیل و گیس کا نیا کنواں دریافت کر لیا گیا ہے، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے شاہ بندر بلاک میں تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔
پی پی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ شاہ بندر بلاک میں راہی ایکس ون نامی کنویں سے پیداوار شروع کر دی گئی ہے،پی پی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ پانچ 5 سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ 12 بیرل تیل حاصل ہو رہا ہے۔
شاہ بندر بلاک میں یہ پی پی ایل کی جانب سے دریافت کیا جانے والا چوتھا تیل و گیس کا کنواں ہے۔راہی ایکس ون کنواں پی پی ایل،ماری انرجیز،سندھ انرجی کمپنی اور جی ایچ پی ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق کنواں غیرملکی معاونت کے بغیر مکمل مقامی مہارت سے کھودا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف پیٹرول پر عائد لیوی کم کرنے کیلئےراضی نہیں؛وزیر پیٹرولیم






