1

بلاول بھٹو زرداری اور  وفاقی وزراء کے درمیان ہونے والی  بات چیت کی تفصیل سامنے اگئی

(24نیوز)  مظفرآباد   میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور  وفاقی وزراء کے درمیان ہونے والی  بات چیت کی تفصیل سامنے اگئی۔

 ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  کی   وفاقی وزیر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے ساتھ ملاقات میں بلاول بھٹو نے میر پور الیکشن کے متعلق اپنی شکایات  ڈسکس کیں۔  بلاول بھتو نے کئی حلقوں میں شدید دھاندلی کی شکایات کیں۔

انجینئر امیر مقام وفاقی کابینہ میں وزارتِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان  اور وزارتِ سیفرون  کے وفاقی وزیر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ  پیپلز پارٹی نے وفاقی  حکومت کے نمائندوں کے ساتھ اپنی شکایات اور مطالبات ڈسکس کئے۔  وفاقی حکومت کے نمائندوں نے مسائل کو  حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وفاقی حکومت کے نمائندوں نے قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے دو اگست کو ہونے والے دوسرے مرحلے کے لیے سیکیورٹی سخت بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں میں اضافی انتظامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کسی بھی سیاسی رہنما یا کارکن کی جانب سے اسلحے کی نمائش پر  مؤثر پابندی پر عمل کروانےکا  بھی یقین دلایا۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اتفاق ہوا کہ انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں سامنے آنے والی بدانتظامیوں کے پیش نظر دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لیے مزید سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

 پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق  کیا گیا۔ مشترکہ سیاسی کمیٹی کے قیام پر بھی غور کیا گیا،  وفاقی حکومت کے ذرائع نےاس ضمن میں جلد پیش رفت کا امکان ظاہر کیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  مصر کی دامی اطاح پورٹ پر کھڑے امریکی گیس ٹینکر پر ڈرون کا حیرت انگیز حملہ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں