
(انور عباس)نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحیرہ احمر اور باب المندب کی تازہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی،اردن کی جانب سے فلسطین خصوصاً مشرقی یروشلم کی صورتحال پر عرب و اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس،تعلیمی تعاون اورسکالرشپ پروگرامزکاجائزہ






