1

گلاسگو گیمز میں فاطمہ زہرا کا سیمی فائنل میچ کب ہو گا؟ مقابلہ کس باکسر سے ہے؟ 

(وسیم عظمت) کیا پاکستان کی باکسر فاطمہ زہرا کل  جمعرات کی رات گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں اپنا سیمی فائنل میچ کھیل رہی ہیں۔ ان کا سامنا کینیڈا کی باکسر  میری بتول الاحمدیہ سے کل شب ساڑھے گیارہ بجے ہو گا ہو گا۔

سیمی فائنل کھیلنے والی ان دونوں باکسرز کا وزن  60 کلو گرام ہے اور دونوں کا قد  5  فٹ 7 انچ ہے۔ اس میچ میں جیتنے کی صورت میں فاطمہ کو  ایک دن کے وقفہ کے بعد یکم اگست جمعہ کے روز فائنل میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ 

فاطمہ زہرا پاکستان سے بھیجی گئی پانچ لڑکیوں میں سے ایک ہیں۔  باقی چاروں اتھلیٹس کا کھیل ابتدا میں ہی تمام ہو گیا اور صرف فاطمہ اپنا پہلا میچ جیت کر ویمنز باکسنگ کے سیمی فائنل تک آئی ہیں۔

جن چاروں لڑکیوں کے لیے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026ء میں کھیل مکمل طور پر تمام ہو چکا ہے ان کے نام فائقہ ریاض، نورین حسین، جہان آرا نبی اور حریم ملک ہیں۔  یہ چاروں اب  پاکستان واپسی کا انتظار کر رہی ہیں۔ اب ان کا کوئی میچ باقی نہیں ہے۔

فائقہ ریاض (ایتھلیٹکس): نیا نیشنل ریکارڈ بنانے کے باوجود سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکیں،  گلاسگو گیمز میں سفر ختم۔
نورین حسین (ایتھلیٹکس): ہیٹس مرحلے میں ہی باہر ہو گئیں، گلاسگو گیمز میں سفر ختم۔
جہان آرا نبی (سوئمنگ): 200 میٹر فری اسٹائل کے ہیٹس میں 29 ویں نمبر پر آئیں، گلاسگو گیمز میں سفر ختم۔
حریم ملک (سوئمنگ): 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں 27 ویں نمبر پر آئیں، گلاسگو گیمز میں سفر ختم۔

اب  گلاسگو گیمز میں ایک میڈل جیت لانے کے لئے  پاکستان کا   دارومدار صرف فاطمہ زہرا پر ہے، جو گولڈ اور سلور میڈل میں سے کچھ بھی لا سکتی ہیں ورنہ  برونز میڈل تو ان کی جیب میں ہے ہی۔ 

 اب جمعہ کو فائنل میں پہنچنے کے لئے فاطمہ زہرا  باکسنگ رنگ میں اتریں گی تو ان کا سامنا ایک سخت ترین حریف سے ہو گا جو کینیڈا کی میری الاحمدیہ ہیں۔ یہ خاتون ایک شاندار سفر کر کے گلاسگو گیمز میں سیمی فائنل تک آئی ہیں۔ 

میری بتول کا کیرئیر

کینیڈین باکسر میری بتول الاحمدیہ (Marie-Bathoul Al-Ahmadieh) نے بین الاقوامی اور قومی سطح پر درج ذیل نمایاں میڈلز اور اعزازات جیت رکھے ہیں:
سلور میڈل (2023ء):  میری الاحمدیہ نے AMBC امریکن کانٹینینٹل چیمپئن شپ کے 57 کلو گرام کیٹیگری میں سلور میڈل (چاندی کا تمغہ) جیتا۔
برونز میڈل (2026ء): انہوں نے سپین میں ہونے والے ایلیٹ باکسام ٹورنامنٹ (Elite Boxam Tournament) میں کینیڈا کے لیے برونز میڈل (کانسی کا تمغہ) اپنے نام کیا۔
تین بار کی نیشنل چیمپئن: میری الاحمدیہ کینیڈین نیشنل چیمپئن شپ میں مسلسل تین بار قومی چیمپئن رہ چکی ہیں۔
کامن ویلتھ گیمز 2026ء: گلاسگو میں جاری ان گیمز کے کوارٹر فائنل میں الاحمدیہ نے  کینیا کی باکسر وزماریون اوٹینو کو ہرا کر پاکستان کی فاطمہ کے ساتھ میچ کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ 

فاطمہ زہرا کا کیرئیر

پاکستان کی فاطمہ زہرا نے اب تک صرف ایک ہی انٹرنیشنل میڈل جیتا ہے۔

اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 2025ء (ریاض) میں فاطمہ زہرا نے 60 کلو گرام کیٹیگری میں الجزائر کی باکسر کو کوارٹر فائنل میں ہرایا تھا۔ سیمی فائنل مین وہ خود ہار گئی تھیں۔ انہیں کانسی کا تمغہ (Bronze Medal)  ملا تھا۔ یہ ان گیمز  میں پاکستان کا باکسنگ میں پہلا میڈل تھا۔ 

گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں منگل کے روز  60 کلوگرام کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن سے میچ واضح فرق کے ساتھ جیتا تھا۔

فاطمہ زہرا پاکستان کی ویمنز باکسنگ میں چار بار کی نیشنل چیمپئن ہیں۔  وہ سنہ 2018ء کے بعد سے اب تک 4 مرتبہ قومی چیمپئن (National Champion) بن چکی ہیں۔ فاطمہ زہرا پاکستان آرمی میں جاب کرتی ہیں۔

فاطمہ کا سیمی فائنل میچ کب ہو گا؟

 فاطمہ زہرا اور میری الاحمدیہ کا سیمی فائنل میچ کل جمعرات کو رات  ساڑھے گیارہ بجے کے بعد کسی وقت شروع ہو گا۔

 سیمی فائنل جیتنے والے تمام باکسرز ہفتہ، 1 اگست کو گولڈ میڈل کے فائنل میں جائیں گے۔ چونکہ باکسنگ میں کانسی کے تمغے (Bronze Medal) کے لیے کوئی الگ میچ نہیں ہوتا، اس لیے سیمی فائنل میں ہارنے والوں کو  برونز میڈیا دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  گلاسگو گیمز  کے جیولن تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کی چھٹی پوزیشن، گولڈ میڈل کی دوڑ میں سب سے اوپر کون؟ 

 

 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں