1

کوئٹہ کوئلہ کان حادثہ؛ریسکیوآپریشن جاری 34 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

(عیسیٰ ترین)کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں حادثے کے بعد 34 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
  آپریشنز مینجرپی ڈی ایم اے بلوچستان محمد فہد کاکہناہے کہ سورینج میں واقع کوئلہ کان میں حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 34کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں  جبکہ  مزید دو کانکنوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
 محمد فہد کے مطابق سورینج کی نجی کوئلہ کان میں حادثہ گزشتہ روز پیش آیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:براڈ پیک پاکستان میں برفانی تودہ گر گیا، معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 10 افراد لاپتہ
  مزدور رہنماعمر حیات کے مطابق کان میں زوردار دھماکے کے بعد کان کا بڑا حصہ بیٹھ گیا تھا ،دھماکہ شدید ہونے کے باعث کام کرنے والے کانکن کان کے اندر پھنس گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں