
(24نیوز)شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہےکہ اب پٹرول وڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ بھی ناقابل برداشت ہوگیا ۔
شہریوں کاکہناہے کہ ہم صورتحال سے پریشان ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کرائے اور روزمرہ کے اخراجات بھی بڑھ جائیں گے۔
شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرکے ریلیف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم شعبے کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کا فیصلہ، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں مزید 1روپے 9 پیسے فی لیٹرکااضافہ کیاگیاہے جبکہ ڈیزل2 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا,اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے15 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹرہو گئی ہے۔






