1

کیمپ کا ہر کھلاڑی کو فائدہ ہو رہامستقبل میں ٹیم فتوحات حاصل کرے گی : فخر زمان

(24 نیوز)قومی کرکٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ 2026 ختم ہونے سے پہلے قومی ٹیم قوم کو فتوحات کے تحفے دے گی۔

قومی کرکٹر فخر زمان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو تین ماہ سے کیمپ لگا ہوا ہے جس کا ہر کھلاڑی کو فائدہ ہو رہا ہے، کیمپ میں لڑکوں کو اپنی غلطیاں ٹھیک کرنے کا موقع ملا ہے جبکہ کئی ایسے لڑکے تھے جو کیمپ سے پہلے مینجمنٹ کی نظروں میں نہیں تھے، اب آ گئے ہیں۔

فخر زمان نے کہا ہے کہ جب جیت نہیں پاتے تو لوگ باتیں کرتے ہیں، جب جیت جائیں تو چھوٹی موٹی غلطیوں پر پردہ ڈل جاتا ہے، ہمارے پاس ابھی بھی فاسٹ باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ میں ٹیلنٹ موجود ہے، ایک چیز بتا سکتا ہوں کہ آئندہ قوم کو اچھی کرکٹ کھیلتے دکھائی دیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈالر ہی ڈالر! سعودی عرب سے پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی

قومی کرکٹر نے کہا ہے کہ میں مکمل صحت یاب ہو گیا ہوں، بیٹنگ کرنا بھی شروع کر دی ہے، اچھا برا کھیلنا کھلاڑی کی زمہ داری ہوتی ہے، بورڈ یا مینجمنٹ اس کا قصور وار نہیں ہوتا، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ اچھا پرفارم کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بہت سے کرکٹرز پی ایس ایل کے ایک دو میچز کھیل کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں آ جاتے ہیں، میرے خیال سے کسی کرکٹر کو اتنی جلدی کرکٹ میں نہیں لانا چاہیے، لیگ کرکٹ اور انٹرنشینل کرکٹ میں بہت فرق ہوتا ہے، نوجوان کرکٹر میں دم ہے تو اسے ٹیم میں آنا چاہیے۔

فخر زمان نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ سینیئرز کو بھی ٹیم میں رہنا چاہیے، صرف نوجوان کرکٹرز ہر انحصار کرنا ٹھیک نہیں ہو گا، ہمارے لیے سب سے موٹیویشن یہ ہے کہ ہم پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں، انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فرق کو ختم کرنے کے لیے کیمپس بہت ضروری ہیں، پاکستان اے کی طرف سے جو نوجوان کھیل کر آتا ہے اس کا انداز مختلف ہوتا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹنگ پوزیشن کو لے کر میری اور مینجمنٹ کی بات ہوئی ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ نمبر پر کھیلے، جہاں ٹیم کو ضرورت ہو گی میں وہاں کھیلنے کو تیار ہوں 2027 کا ورلڈ کپ میرے دماغ ہے، اسی کو لے کر تیاری کر رہا ہوں، 2026 ختم ہونے سے پہلے ہماری ٹیم قوم کو فتوحات کے تحفے دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں