
(ویب ڈیسک) معروف اداکار اعجاز اسلم کی جانب سے پاکستانی شوبزانڈسٹری کی ’’ڈمپل گرل‘‘اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے دلچسپ پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔
اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوجوان لڑکے کی تصویر ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کیا یہ ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ہے؟ مشابہت ناقابلِ یقین ہے،اس نوجوان کے گھنگریالے بال، مسکراہٹ، نقوش اور ہانیہ عامر جیسے ڈمپلز نے کئی سوشل میڈیا صارفین کو دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر دیا۔
اعجازاسلم کی یہ دلچسپ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پرکئی صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں،بعض مداحوں نے مذاقاً یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا اداکارہ کا کوئی خفیہ جڑواں بھائی ہے؟
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عروبہ مرزا نے ثاقب چدھڑ کی مبینہ چیٹس شیئر کر دیں
واضح رہے کہ اعجاز اسلم گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کاحصہ ہیں اورکئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ ہانیہ عامر بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوںنے بہت کم وقت میں بہت زیادہ شہرت حاصل کی ہے۔






