
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّہ تارڑ نے سینئر ٹی وی اداکار محمد احمد کے ساتھ ایک ڈرامے کے سیٹ پر پیش آنے والے مبینہ نارواسلوک کی مذمت کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے فنکاروں کے لیے مینٹور شپ پروگرام متعارف کرانے کی تجویز پیش کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ اس واقعے نے ٹی وی انڈسٹری میں بہتر رہنمائی اور پیشہ ورانہ ماحول کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے، ڈرامے کے سیٹ پر سینئر ٹی وی فنکار محمد احمد کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ ناصرف قابلِ مذمت بلکہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نےکہا کہ میں اس مسئلے کے حل کے طور پر ایک مینٹور شپ پروگرام تجویز کرنا چاہوں گا، جس کی سربراہی محمد احمد صاحب جیسے سینئر فنکار کریں یا اسی طرز پر ایک کونسل قائم کی جائے۔
What happend with Muhammad Ahmed saheb, Senior TV Artist on the set of a drama serial is not only condemnable but highly deplorable. I would like to offer a solution in the form of a mentorship program for young tv artists headed by senior tv artists like Ahmed sb or a council on…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) July 30, 2026
عطاء اللّہ تارڑ نے مزیدکہا کہ اس تجویز پر مشاورت کے لیے ٹیلی وژن فنکاروں کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد سینئر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ نوجوان اداکاروں کی رہنمائی کریں اور ملکی شوبز انڈسٹری میں زیادہ باوقار، بااحترام اور پیشہ ورانہ ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:اعجاز اسلم نے ہانیہ عامر کا ’’جڑواں بھائی‘‘تلاش کرلیا
وفاقی وزیرِ اطلاعات کا یہ بیان چند روز قبل سینئراداکار سید محمد احمد کی جانب سے ایک پوڈکاسٹ میں بیان کیے گئے واقعے کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے نسبتاً کم عمر اداکار نے شوٹنگ کے دوران ان کا مذاق اڑایا تھا۔






