
(ویب ڈیسک )پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کے معاملے پر ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی آمنے سامنے آگئے۔
ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق الزاری جوزف نے ڈیرن سیمی کے بیان کو متنازع اور سیاق و سباق سے ہٹ کر قرار دے دیا۔
ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف نے پاکستان کے خلاف سلیکشن کے باوجود سیریز کھیلنے سے انکار کیا تھا۔
الزاری جوزف نے کہا کہ میری، ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور کرکٹ ویسٹ انڈیز سے بات چیت ہوئی تھی، دوسری بار اسٹریس فریکچر کے بعد کافی عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی، میری دو ٹیسٹ میچز اور 5 ون ڈے کھیلنے کی بات ہوئی تھی، میرا جسم ایک اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے تیار نہیں تھا، اس لیے ڈیرن سیمی کا بیان متنازع اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیمپ کاہر کھلاڑی کو فائدہ ہو رہا،مستقبل میں ٹیم فتوحات حاصل کرے گی: فخر زمان
فاسٹ بولر نے کہا کہ میں ایک پروفیشنل کھلاڑی ہوں اور ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتا ہوں، ڈیرن سیمی کی نہیں، میری کمر کے نچلے حصے کی انجری ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔






