8

کوئٹہ میں خاتون ڈاکتڑ پر تیزاب پھینکنے والا مجرم کون تھا تفصیل سامنے آ گئی

(ویب ڈیسک) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب  ڈال دینے والے مجرم کے بارے میں مزید معلومات سامنے آ گئیں۔ اس شقی القلب شخص کو کوئٹہ پولیس نے انکاؤنٹر میں مار دیا ہے۔

ذرائع کنے بتایا ہے کہ سول ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں مریضوں کی خدمت کرنے میں مصروف نوجوان خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ہمایوں شاہ سول ہسپتال کا لفٹ آپریٹر  تھا۔ 

وہ سنگین جرم کرنے کے بعد چند منٹ کے اندر ہسپتال سے باہر فرار ہو گیا تھا۔ بعد میں پولیس نے اسے تلاش کر لیا تو اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔   اب معلوم ہوا ہے کہ اس ملزم  کا نام ہمائیوں شاہ  تھا اور اس کا تعلق ضلع نوشکی سے تھا۔

واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں،  ملزم کا موبائل فون فرانزک کے لئے  فورنزک لیب بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فرانزک شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، کیس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں