
( ویب ڈیسک )اگست کا مہینہ پاکستانی عوام کے لیے خوشگوار ثابت ہونے کا امکان ہے، کیونکہ سرکاری تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کو ملا کر شہریوں کو مجموعی طور پر 12 دن آرام کا موقع مل سکتا ہے۔
کیلنڈر کے مطابق رواں سال 14 اگست، یومِ آزادی، جمعہ کے روز منایا جائے گا۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات ہونے کے باعث عوام کو مسلسل تین روز کی چھٹیاں میسر آئیں گی، جن کے دوران ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
حکومتِ پاکستان کی جانب سے سال 2026 کے لیے جاری کردہ سرکاری تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اگست بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھی ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
سرکاری تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگست میں دو سرکاری اور 10 ہفتہ وار تعطیلات سمیت مجموعی طور پر 12 چھٹیاں متوقع ہیں، جس سے سرکاری و نجی ملازمین، طلبہ اور دیگر شہریوں کو اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور تفریح کا موقع ملے گا۔






