
(ویب ڈیسک )سندھ حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ریلیف دیتے ہوئے ان کی ماہانہ پنشن میں 7 فیصد اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اطلاق تمام مستحق ریٹائرڈ ملازمین پر ہوگا، جبکہ فیملی پنشن اور گریجویٹی اسکیم کے تحت دی جانے والی پنشن بھی اس اضافے میں شامل ہوگی۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا تھا، جبکہ اب ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اگست میں 12 چھٹیاں! پاکستانیوں کی موجیں لگ گیں
دوسری جانب سرکاری ملازمین کے ایڈہاک ریلیف اور کنوینس الاؤنس سے متعلق نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکا، جس کے باعث مختلف سرکاری محکموں میں ملازمین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اگر متعلقہ نوٹیفکیشن بروقت جاری نہ ہوا تو یکم اگست کو ملنے والی تنخواہوں میں نئے اضافے کو شامل کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔






