1

10 کلو آٹے کے تھیلے۔۔! عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی

(کلیم اختر) پنجاب میں آٹے کی دستیابی کے حوالے سے ترجمان فوڈ سیفٹی کااہم بیان آگیا۔
ترجمان فوڈ سیفٹی کا کہناہے کہ محکمہ فوڈعوام کو معیاری آٹے کی فراہم یقینی بنانےکیلئےصورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہاہے اورصوبہ بھر میں فلور ملز معمول کے مطابق فعال ہیں اور گندم کی پسائی مسلسل جاری ہے۔
ترجمان فوڈ سیفٹی کے مطابق مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی،سپلائی چین کو برقرار رکھنےکیلئے مارکیٹوں کی کڑی مانیٹرنگ جار ی ہے،عوام کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں کے طلبہ کیلئے یونیک آئی ڈی بنانے کا فیصلہ
ترجمان فوڈ سیفٹی کے مطابق ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر کے سخت قانونی کارروائی کی جائیگی،مارکیٹ میں گزشتہ روز10 کلو آٹے کے 6 لاکھ 63 ہزار سے زائد تھیلے سپلائی کیے گئے،پنجاب کے تمام اضلاع میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں