
(رابیل سدید )سندھ حکومت کی جانب سے نجی سکولوں کے لیے ہفتہ وار ورکنگ ڈیز سے متعلق جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر اہم وضاحت سامنے آگئی ۔
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے سرکلر جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے نجی سکول اپنی انتظامی اور آپریشنل سہولت کے مطابق ہفتہ وار ورکنگ ڈیز کا شیڈول خود طے کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں کے طلبہ کیلئے یونیک آئی ڈی بنانے کا فیصلہ
یہ وضاحت سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے حالیہ چھ روزہ ورکنگ ویک کے نوٹیفکیشن کے بعد جاری کی گئی جس کے بعد نجی سکولوں میں پیدا ہونے والے ابہام کی صورتحال کو دور کر دیا گیا ہے۔






