1

فواد خان کی نئی لک؛سوشل میڈیاپرافواہوں کابازارگرم

(ویب ڈیسک) معروف اداکار فواد خان کی نئی لک کےبعدسوشل میڈیاپرافواہوں کابازارگرم ہوگیا۔
فواد خان ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ عائزہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم کے لیے انہوں نے اپنے بال پہلے کے مقابلے میں کافی مختصر کر لیے ہیں، مداحوں کے مطابق یہی نیا ہیئر سٹائل ان کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کی بڑی وجہ ہے۔
 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں فواد خان کو لاہور کے ایک معروف کاسمیٹک سرجن کے ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ شاید اداکار نے اپنی شخصیت نکھارنے کے لیے کوئی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔

فواد خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیاہے۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے دعویٰ کیاجارہا ہے کہ اداکار کے چہرے پر معمولی تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں، جنہیں انہوں نے بوٹوکس، فلرز یا دیگر کاسمیٹک طریقۂ علاج سے جوڑاہے،تاہم  کئی مداحوں نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ فواد خان کی نئی شکل ان کے ہیئر سٹائل، وزن میں کمی اور بہتر فٹنس کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کی منگنی کیوں ٹوٹی تھی؟حقیقت سامنے آگئی
 سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے یہ قیاس آرائی بھی کی ہے کہ ممکنہ طور پر وہ وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک جیسی دوا استعمال کر رہے ہوں، تاہم اس دعوے کی بھی مصدقہ معلومات یا باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں