
(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت بدستور برقرار ہے اور اکثر پٹرول پمپس بند ہونے کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہرمیں کھلے پیٹرول پمپس پر صارفین کا رش بڑھ گیا ہے اور لمبی لمبی قطار لگ گئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول پر پابندی ہے اور ملکی پیٹرول کی عدم دستیابی نے پریشان کر دیا ہے، گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنے کے بعد بھی پیٹرول نہیں مل رہا۔
دوسری طرف صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت کی وجہ عید کی تعطیلات کے باعث ملکی پیٹرولیم کمپنیوں کا اسٹاک پہنچنے میں تاخیر ہے، شکارپور میں ڈپوؤں سے پیٹرول اور ڈیزل کی وافر مقدار میں لوڈنگ ہوگئی ہے،تاہم پیٹرول کی دستیابی کی صورتحال کو معمول پر آنے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوناایک ہی روزمیں8600روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کرکے تمام پیٹرول پمپس کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے،ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی کے مطابق پیٹرول پمپ کو 5 ہزار لیٹر تک سپلائی جاری ہے، کسی بھی رجسٹرڈ پیٹرول پمپ کی بندش برداشت نہیں کی جائے گی۔






