8

شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آتشزدگی 50 سے زائد گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے

(ماجدخان )صحبت پورمیں گوٹھ حاجی محبوب علی کھوسہ نزد درگی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں50 سے زائد گھر جل کر راکھ بن گئے۔
 آگ نے چند ہی لمحوں میں پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجے میں گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان ،اناج اور مویشی جل گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ خواتین اور بچے چیختے چلاتے گھروں سے نکل آئے اورعلاقے میں کہرام مچ گیا۔
 فائر بریگیڈ کی سہولیات نہ ہونے کے باعث آگ بے قابوہوگئی اورمتاثرین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے،درجنوں خاندان بےیارومددگارکھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی :پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا،باپ اوربیٹا جاں بحق
 متاثرین نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت بلوچستان سے فوری امداد اور ریسکیو آپریشن کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں