8

عید الاضحیٰ پر تمام پکنک پوائنٹس پر پکنک منانے پر پابندی عائد

(ویب ڈیسک)امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہرنائی کے تمام پکنک پوائنٹس پرپکنک منانے پر پابندی عائد کردی گئی ، یہ پابندی عید الاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 30 مئی تک برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران تمام پکنک پوائنٹس اور تفریحی مقامات پر شہریوں کے جانے اور پکنک منانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ پابندی عید الاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 30 مئی تک برقرار رہے گی۔

اس دوران ضلع کے تمام مشہور اور روایتی تفریحی مقامات کو شہریوں اور سیاحوں کے لیے بند رکھا جائے گا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران پری چشمہ، ڈومیارہ، اختری، وام تنگی، اسپین تنگی اور ازمری شور شاہرگ پوائنٹس سمیت انجیر، زندہ پیر اور دیگر تمام پکنک پوائنٹس پر پکنک منانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام اور اپنی حفاظت کے پیشِ نظر انتظامیہ کے اس فیصلے پر تعاون کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

یہ بھی پڑھیں:بیٹی کے جہیز کےلیے بکرے فروخت کرنے والے شہری کو جعلی نوٹ دینے والے ملزمان گرفتار

 
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں