1

پیٹرول کی چوریاں بغیر پیسے دئیے  بھاگنے والوں کا نیا طریقہ سامنے آ گیا!

( ویب ڈیسک )برطانیہ میں یومیہ تقریباً 2 لاکھ پاؤنڈ کا پیٹرول چوری ہونے  کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول چوری کی مجموعی مالیت میں 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایران جنگ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 27 پنس اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پنس فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد اب  یومیہ تقریباً 2 لاکھ پاؤنڈ کا پیٹرول چوری ہونے لگا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
 میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض ڈرائیور گاڑی میں پیٹرول ڈلوا کربغیر ادائیگی چلے جاتے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی پیٹرول ریٹیلرز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے پمپ عملے سے بدسلوکی کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں