الیکشن کمیشن کے مطابق 2 جولائی کے بعد ملک بھر میں 2 لاکھ 94 ہزار 818 نئے ووٹرز کا اندراج ہوا، جس کے بعد رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہوگئی۔ پنجاب 7 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ووٹرز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 87 لاکھ اور خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 39 لاکھ 27 ہزار 116 ہے، جبکہ مرد و خواتین ووٹرز کے درمیان فرق 90 لاکھ 14 ہزار 985 ہے۔ لاہور 74 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ سب سے بڑا ووٹر ضلع ہے۔
2






