
(ویب ڈیسک)یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ماسکو کے قریب روسی تیل اور رسد کے اہم مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرینی صدر نےاپنےبیان میں کہاروس کی تیل کی صنعت کے ایک اہم مرکز اور فوجی رسد کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،نشانہ بننے والی روسی تنصیبات اربوں ڈالرکی مالیت رکھتی ہیں۔
کارروائی میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے ڈرون استعمال کیےگئے،ماسکو کو جنگ ختم کرکے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے
دوسری جانب ماسکو کےمیئرسرگئی سوبیانین کےمطابق روس نے یوکرین کی جانب سے 1,600 سے زائد ڈرونز تباہ یا ناکارہ بنائےجن میں 450 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے،21 منزلہ عمارت پر ڈرون گرنے سے آگ لگ گئی، 400 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں بڑا ریلیف؟ وزیر پٹرولیم نے بتا دیا
روسی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے کا مقصد پارلیمانی انتخابات میں خلل ڈالنا تھا۔






