
(عیسیٰ ترین ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی چمن پھاٹک بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ٹراما سینٹر پہنچ گئے۔
زخمیوں کی عیادت کی اور لواحقین سے علاج معالجے کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔
انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی مکمل صحت یابی تک ان کا مکمل خیال رکھا جائے گا،دہشت گردی کے ایسے واقعات حوصلے پست نہیں کر سکتے،دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں ہر فرد کی جنگ ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر شہری کی قربانیاں ہیں،آزادی کے نام پر بلوچستان کے معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ قومی یکجہتی سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے،بلوچستان میں قیام امن کے لیے بہنے والا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔