1

زلزلے کے جھٹکے

( ویب ڈیسک )بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زیرِ زمین اس کی گہرائی محض 14 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ اس زلزلے کا بنیادی مرکز بلوچستان کا جنوب مغربی علاقہ بسیمہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ابھی تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 یہ بھی  پڑھیں:دورانِ پرواز سنسنی خیز ڈرامہ ،جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں