6

لسبیلہ یونیورسٹی کے نئے آواران کیمپس میں داخلوں اور تدریسی سرگرمیوں کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش رفت

لسبیلہ یونیورسٹی کے نئے آواران کیمپس میں داخلوں اور تدریسی سرگرمیوں کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش رفت

آواران: وائس چانسلر لیسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز (LUAWMS) پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر آواران کیمپس ڈاکٹر نعمت اللہ بلوچ نے ڈپٹی کمشنر آواران عقیل بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نئے قائم ہونے والے لیسبیلہ یونیورسٹی آواران کیمپس میں داخلوں کے آغاز، تعلیمی سرگرمیوں کے باقاعدہ اجرا اور کلاسز شروع کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر نعمت اللہ بلوچ نے آواران میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات کی فراہمی اور مقامی نوجوانوں کو ان کے اپنے ضلع میں معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نئے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کے جلد آغاز کے لیے ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور باہمی روابط کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں