
(محمد حماد) پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل بڑا ریلیف دے دیا۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کو 2 کروڑ روپے فارن ڈیلی الاؤنس کی پیشگی ادائیگی کردی گئی،پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں اور کوچز کے بینک اکاؤنٹس میں ڈی اے منتقل کردیا۔
بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے،کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فضائی ٹکٹس، رہائش، طعام اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم ہوگی۔
صدر پی ایچ ایف کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو صرف کھیل پر توجہ دینی چاہیے، ٹیم کی فلاح و بہبود اور سہولیات فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے۔
محی الدین احمد وانی کا مزید کہناتھا کہ 2 کروڑ روپے کی پیشگی ادائیگی ٹیم کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا ثبوت ہے، بروقت اقدامات سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔
یادرہے کہ ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 15 اگست سے 30 اگست تک کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،نیپرا نے فیصلہ سنا دیا






